بلوچستان، خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کا انخلاء، اسپیشل کنٹرول رومز قائم

بلوچستان، خیبرپختونخوا سے افغان شہریوں کا انخلاء، اسپیشل کنٹرول رومز قائم
کیپشن: Evacuation of Afghan citizens from Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Special Control Rooms established

ایک نیوز: صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان شہریوں کے انخلاء کیلئے سپیشل کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں۔ پولیس، کسٹمز، نادرا اور ایف آئی اے کے نمائندے غیر قانونی طور پر آباد افراد کے کوائف جمع کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری ہے، یکم نومبر 2023 سے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر آباد افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیاہے۔ 

اس سلسلہ میں پشاور، لنڈی کوتل اور کوئٹہ میں عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں ، جہاں پر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو قانون کے مطابق واپس اپنے ملکوں کو بھیجا جائے گا۔ 

پشاور اور کوئٹہ میں سپیشل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، جس میں پولیس، کسٹمز, نادرا اور ایف آئی اے کے نمائندے غیر قانونی طور پر آباد افراد کے کوائف جمع کریں گے، ضلع خیبر اور چمن میں قائم عارضی کیمپ میں عارضی رہائش کے لئے سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ 

جن میں رجسٹریشن کے طریقہ کار، طبی امداد، رہائش اور خوراک کی فراہمی شامل ہے، خیبر پختونخواہ میں 22 اکتوبر سے اب تک 52 ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔