ایک نیوز: غیر قانونی غیر ملکیوں کی سکیننگ کے لیے ہیلپ لائن کا اجراء کردیا گیا۔ غیر قانونی مقیم افراد درپیش مسائل اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ عوام الناس بھی اپنے گرد و نواح میں موجود کسی بھی غیر قانونی شخص کی متعلقہ ہیلپ لائن پر شکایت درج کرواسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی سکیننگ کے لیے ہیلپ لائن کا اجراء کردیا گیا۔ حکومت کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر قانونی غیرملکیوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت پاکستان سے تعاون کریں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر 2023 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے گرد و نواح میں موجود کسی بھی غیر قانونی شخص کی متعلقہ ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائیں۔
وزیراعظم پاکستان @anwaar_kakar کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے وزارت داخلہ نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے، جس کے نمبر 051111367226 اور 0519211685 ہیں۔ pic.twitter.com/NPjcuLFU1m
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) November 1, 2023
غیر قانونی مقیم افراد کے حوالے سے درپیش مسائل اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1700 پہ رابطہ کریں۔ کنٹرول روم میں تعینات عملہ پوری رہنمائی، معلومات اور مشکلات کے حل کے لیے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر معمور ہے۔