ایک نیوز:جنوبی افریقہ کی ٹیم نےورلڈکپ میچوں میں سب سےزیادہ چھکےمارنےکاعالمی ریکارڈبناڈالا۔
پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی، ڈی کاک نے 3 چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 114 جبکہ وینڈر ڈوسن نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ ملر نے 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور تیر رفتار نصف سنچری مکمل کی، جبکہ کپتان ٹیمبا باووما، ہین رچ اور ایڈن مکرم نے بھی 1، 1 چھکا لگایا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں افریقی بلے بازوں نے 15 چھکے اور 26 چوکے لگائے۔
ورلڈکپ 2023 کے اب تک ہونے والے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگانے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس سے قبل 2019 میں یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے عالمی ورلڈکپ کے تمام میچز میں 76 چھکے مارے تھے۔
جنوبی افریقا: ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنےوالی ٹیم بن گئی
Nov 02, 2023 | 08:08 AM