ایک نیوز:ارجنٹینا میں اسپائڈر مین کے کپڑے پہنے تقریباً 2000 افراد نے اکٹھے ہو کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسپائڈرمین ایک فلمی کردارسےمشہورہوتھالیکن اب اس کی طرح کےکپڑےپہن کرہزاروں افرادنےگینیزبک ریکارڈشامل کرنےکی کوشش کی۔
انفلوئنسریوکی ڈیئنے کے مطابق دارالحکومت بیونس آئرس میں قائم ایک یادگار پر لوگوں کی تعدد ممکنہ طور پر3000 تک پہنچی ہو لیکن وہاں اتنے اہلکار نہیں تھے جو ان شرکاء کی تعداد کو گن سکتے۔
اس مجمع کے اکٹھے ہونے کا مقصد رواں برس جون میں ملائیشیا میں685 افرد کی جانب سے اسپائڈر مین کے کپڑے پہن کر بنائے جانے والے ریکارڈ کو توڑنا تھا۔
تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس کوشش کے شواہد کا جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے۔
یوکی ڈیئنے کا کہنا تھا کہ شرکاء نے طویل عرصے تک ذخیرہ کی جانے والی غذا ٹرک میں بھر کر مقامی خیراتی ادارے کو عطیہ کی۔
اسپائڈرمین کےکپڑےپہن کرہزاروں افرادکامظاہرہ
Nov 02, 2023 | 03:50 AM