ایک نیوز:یورپی ملک اٹلی میں 22سالہ لڑکی نےبلی سےمحبت کی انتہاکردی،چہرےپرتبدیلیاں کرواڈالی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق 22سالہ چیاراڈیل ابیٹ کوبلی جیسابننےاورنظرآنےکاشوق ہے،اسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے وہ اس حد تک چلی گئیں کہ انہوں نے اپنے جسم پر20 تبدیلیاں ہی کروا ڈالیں۔
بتایا جارہا ہے کہ چیارا ڈیل نے اپنے جسم میں تبدیلیاں کروانے کا عمل11 سال کی عمر سے شروع کیا تھا اور اب تک وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں میں72 چھید کرواچکی ہیں جس میں انہوں نے چاندی کی کوئی نا کوئی جیولری پہن رکھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی جیسا بننے کیلئے چیارا ڈیل نے اپنے ناک کے نتھنوں کو موٹا کروایا ہوا ہے، زبان کٹوائی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے اوپری ہونٹوں سمیت اپنی اوپر اور نیچے کی پلکوں اور آنکھ کے حصوں میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔
چیارا ڈیل نے بلی بننے کیلئے اپنے ناخنوں کو بھی تبدیل کروایا ہوا ہے یہی نہیں چیارا نے اپنے ماتھے میں بھی تبدیلی کرکے اس پر بلی جیسے کان بھی بنوائے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیارا ڈیل نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک خوبصورت”کیٹ لیڈی“ ہیں۔
چیارا ڈیل نے مزید کہا کہ یہ دکھانا یقیناً دلچسپ ہے کہ کیسے انسان کا جسم تبدیل ہوسکتا ہے اور جسم میں تبدیلیاں کروا کر آپ کیا کچھ حاصل کرسکتے ہیں، انہیں بلی جیسا دکھنے کیلئے ابھی مزید تبدیلیاں کروانے کی ضرورت ہے۔