ایک نیوز:مکڑی نےجالےسےخاتون کےکان کے اندر تاریک حصے میں گھربنالیا،ڈاکٹربھی حیران ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق تائیوان میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیاکےایک خاتون کو4دن سےکان میں خارش ہورہی تھی اورسونابھی مشکل ہوگیاتھا۔
اس خاتون کو اپنے بائیں کان کے اندر سے مسلسل عجیب آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔خاتون کو کسی چیز کے چلنے کا احساس بھی ہوا اور اس وجہ سے اسے لگ رہا تھا کہ کان کے اندر کچھ داخل ہوگیا ہے۔
جب اس نے ایک طبی مرکز میں معائنہ کرایا تو ڈاکٹروں نے بائیں کان کے اندر ایک مکڑی کو دریافت کیا۔
اس مکڑی کی اوپری جھلی بھی جھڑ چکی تھی اور ڈاکٹروں کے خیال کے مطابق اسی لیے وہ کان کے اندر تاریک حصے میں پناہ لینے کے لیے گھس گئی تھی۔
Tainan ہسپتال کے طبی عملے نے بتایا کہ مکڑی بہت چھوٹی تھی، اسی لیے خاتون کو کسی قسم کی تکلیف کا احساس نہیں ہوا، مگر کان میں ابھرنے والی آوازوں کے باعث اسے پریشانی کا سامنا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق کان کے اندر کی جِلد بہت حساس ہوتی ہے جس کے باعث سنسناہٹ، آوازوں اور کسی چیز کے چلنے جیسے احساسات ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز میں کیڑے کے بجائے لوگوں کی جانب سے اسے باہر نکالنے کی کوششوں سے کان کے پردے کو نقصان پہنچتا ہے۔مگر خوش قسمتی سے خاتون کے کان کے پردے کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور ڈاکٹروں نے اس مکڑی کو باہر نکال دیا۔
مکڑی کےخاتون کےکان میں ڈیرے
Nov 02, 2023 | 03:00 AM