فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکوہلاک،دوسرازخمی گرفتار

فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلہ،1ڈاکوہلاک،دوسرازخمی
کیپشن: Faisalabad: Alleged police encounter, 1 bandit killed, another injured

ایک نیوز:فیصل آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ سےایک ڈاکوہلاک اوردوسرازخمی حالت میں کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آبادکے تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ کےنتیجےمیں ڈاکوہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق مقابلہ سی آئی اقبال ٹاون پولیس سے ہوا ، سی آئی اے پولیس اشتہاری کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں سے سامنا ہو گیا،دوطرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں ایک ڈاکوموقع پرہلاک ہوگیاجبکہ دوسراز خمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس کےمطابق ملزمان ریکارڈیافتہ ہیں،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،اورہلاک ڈاکوکی لاش کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔