القسام بریگیڈزاسرائیلی ٹینکوں کےسامنےڈٹ گیا

القسام بریگیڈزاسرائیلی ٹینکوں کےسامنےڈٹ گیا
کیپشن: Al-Qassam Brigades attacked Israeli tanks

ایک نیوز:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈزاسرائیلی ٹینکوں کےسامنےچٹان کی طرح ڈٹ گیا۔
تفصیلات کےمطابق مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کےفضائی حملےجاری ہیں،لیکن اسرائیلی بری فوج کےخلاف حماس کاالقسام بریگیڈزڈٹ گیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق القسام کے جنگجو سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔ 
حماس کےپولیٹیکل آفس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے اپنےپیغام میں کہاتھاکہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔
خیال رہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور گزشتہ30 گھنٹوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ میں اپنے16 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔7 اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد325 ہوچکی ہے جب کہ مجموعی طور پر1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔