ایران کا اسرائیلی برآمدات کے بائیکاٹ کا مطالبہ 

ایران کا اسرائیلی برآمدات کے بائیکاٹ کا مطالبہ 
کیپشن: Iran calls for boycott of Israeli exports

ایک نیوز :ایرانی سپریم لیڈرنے اسلامی ممالک سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کردیا
 آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک صیہونی ریاست کوتیل اور خوراک کی برآمدات روکیں، کم از کم اس وقت مسلم ملکوں کو صیہونی ریاست سےمعاشی تعاون نہیں کرناچاہیے۔اسلامی حکومتوں کو غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے  پر اصرار کرنا چاہیے،  مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے غزہ کی آبادی پرکون دباؤ ڈال رہا ہے؟ غزہ کے لوگوں پر دباؤ ڈالنے والوں میں صرف صیہونی ریاست شامل نہیں ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ صیہونی حکومت لاچار اور مبہوت ہے، اپنی عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے پاس موجود اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں جو اظہار تشویش کر رہے ہیں وہ بھی جھوٹ ہے، غزہ پر صیہونی فوج جو بمباری کررہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ اپنےجنگی قیدیوں کو بھی ہلاک کردے۔