سوات میں زیرتعمیر عارضی پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق

Nov 02, 2022 | 22:15 PM

ایک نیوز نیوز: سوات کے علاقے کالام بوڈئی کمر کے مقام پر عارضی پل ٹوٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارضی پل ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ جانے والے پل کی جگہ عارضی پل بنایا جارہا تھا جو کہ اچانک ٹوٹ گیا اور اس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ایاز خانخیل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک تنظیم میں رضاکار تھا۔ 

مزیدخبریں