ایف بی آر میں اعلی سطحی تقرروتبادلے

ایف بی آر میں اعلی سطحی تقرروتبادلے
کیپشن: High level appointments and transfers in FBR(file photo)

ایک نیوز نیوز: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر میں تعینات 5 ایڈیشنل کلیکٹر اور 2 ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز تبدیل کردیے گئے ہیں۔ 

سمیر مستنصر تارڑ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ سمیرہ عمر کو ایڈیشنل کلیکٹر اپریزمنٹ سنٹرل کسٹمز ہاؤس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اس طرح یوسف علی خان مگسی سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے فرائض نبھائیں گے۔ محمد طیب ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈی این ایف بی پی ایس خیبرپختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔ 

علی زیب خان سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، شعیب رضا سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد جبکہ محمد جہانگیر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گلگت بلتستان فرائض سرانجام دیں گے۔