عمران خان کے کنٹینر کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی

عمران خان کے کنٹینر کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: A fire broke out in the generator of Imran Khan's container

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ عمران خان کی زیرقیادت چھٹے روز بھی رواں دواں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے چھٹے روز پنجاب کے شہر گوجرانوالا سے گزرتے ہوئے عمران خان کے کنٹینر کے ساتھ رکھے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ 

بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔ جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ کی وجہ سے کنٹینر کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔