ایک نیوز نیوز : سرکاری اراضی میں جعل سازی کے الزام میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے ایک بار پھر طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی کو جعلسازی کرکے منتقل کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے شیریں مزاری سمیت ملزمان کو 15 نومبر کو طلب کرلیا۔اسپیشل جج نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے خارج مقدمے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔
شیریں مزاری کے خلاف فیڈرل لینڈ کمیشن کے فیصلے کے تحت لینڈ ریفارمز سے حاصل کی گئی زمینیں واپس نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔