متنازع ٹوئٹ کیس: اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 02, 2022 | 20:35 PM

ایک نیوز نیوز: متنازع ٹوئٹ کیس سینیٹر اعظم سواتی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق وفاق کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریں گے۔ وفاق نے یہ درخواست ایف آئی اے کے تکنیکی افسر اور مدعی مقدمہ انیس الرحمان کے ذریعے دائر کی ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیشل جج سنٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی، اسپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی، درخواست میں اسپیشل جج سنٹرل کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیکر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔ 

اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے، وفاقی حکومت نے درخواست میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا ہے۔ 

مزیدخبریں