ٹیوٹا ملازمین کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

Nov 02, 2022 | 20:34 PM

ایک نیوز نیوز :پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
احتجاج میں مختلف ٹیوٹا اداروں کے ملازمین شریک تھے ۔ملازمین نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ 25فیصد اسپشل ڈسپیرٹی  الاؤنس دیا جائے جبکہ اسپشل الاؤنس اور ڈسپیرٹی الاؤنس کا مارچ2022سے نوٹیفکیشن جاری کیاجائے،ملازمین نےکہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تواحتجاج وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے منتقل کردیں گے۔

مزیدخبریں