واپڈا کی نا اہلی کے باعث پاکستان گلیشیر مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تاخیر کا شکار

Pakistan Glacier Monitoring System project delayed due to WAPDA's incompetence
کیپشن: Pakistan Glacier Monitoring System project delayed due to WAPDA's incompetence

ایک نیوز نیوز :واپڈا کی نا اہلی کے باعث پاکستان گلیشیر مانیٹرنگ سسٹم کا منصوبہ تاخیر کا شکارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 60 لاکھ یورو کا بین الاقوامی منصوبہ چھ سال بعد بھی شروع نہ ہوسکا2016 میں پاکستان گلئشیر مانیٹرنگ نیٹ ورک قائم کرنے کی منظوری دی گئی جس کامقصد موسمی تغیرات اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لینا تھا،رپورٹ کے مطابق منصوبہ جرمنی کے کے ایف ڈبلیو ادارے کی معاونت سے شروع ہونا تھا، واپڈا نے غیرتجربہ کار کنسلٹنٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا،کمپنی چھ سال گرزنے کے باوجود منصوبے پر کام شروع نہ کرسکی،گزشتہ چھ سالوں میں مجموعی لاگت کاصرف چار فیصد استعمال کیا گیا، واپڈا کے سابق جی ایم محمد نواز منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار قراردیا گیا انکوائری رپورٹ میں محمد نواز کیخلاف کاروائی کی سفارش بھی کی گئی ۔