عمران خان کی زیرقیادت 'حقیقی آزادی مارچ' کا چھٹا روز

Nov 02, 2022 | 19:41 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرقیادت لانگ مارچ کا آج چھٹا روز تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کی زیرقیادت لانگ مارچ کا آغاز پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے کیا۔ لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔ گکھڑ پہنچنے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ عمران خان کا کنٹینر یہاں سے اب دوبارہ صبح لانگ مارچ کا آغاز کرے گا۔آج کے لانگ مارچ کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خود بھی ٹوئٹ کرکے گکھڑ منڈی میں ہونے والے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب لانگ مارچ کے چھٹے روز ٹرک سے گر کر ایک اور نوجوان کارکن کی ہلاکت ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لانگ مارچ کے آغاز سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ جن میں ایک خاتون رپورٹر اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے کنٹینر کے نیچے آکر شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئی تھیں۔ 

مزیدخبریں