ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ (ASFC) کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے ان کا استقبال کیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔