ایک نیوز نیوز :کندیاں مین بازار میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے دو راہگیروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ سے دو راہگیروں سمیت سات افرد زخمی ہو گئے۔ جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل میانوالی منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد سے تنگ آ کر انجمن تاجران مین بازار کندیاں کے دکانداروں نے بازار میں ہونے والی فائرنگ پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ،جبکہ انجمن تاجران کی جانب سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔