محمد رضوان سے ٹی 20 میں پہلی پوزیشن چھن گئی

Nov 02, 2022 | 16:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  ٹی 20رینکنگ جاری کردی جس  میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق  بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے  نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں

 جبکہ  قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان  اب  دوسرے نمبر  پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں  نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا  اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر  ہے جبکہ جبنوبی افریقا کے بلے باز ایڈم مارکرم کا پانچواں نمبر ہے۔ 

مزیدخبریں