ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20رینکنگ جاری کردی جس میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں
جبکہ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جبنوبی افریقا کے بلے باز ایڈم مارکرم کا پانچواں نمبر ہے۔
NEW #1 T20I BATTER ????
— ICC (@ICC) November 2, 2022
The India superstar has claimed the top spot in the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings ⬇️https://t.co/g0bNbLqMQk