ایک نیوز نیوز: بھارت نے مقامی سطح پر تیار کردہ انٹر سیپٹر میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کسی بھی بیلسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے انٹر سیپٹر میزائل کا تجربہ ذرائع کے مطابق اس میزائل کا تجربہ اوڈیشہ کے ساحل پر قائم عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔انٹر سیپٹر میزائل زمین سے فضا میں 100کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ مختلف اہداف میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے بعد نشانہ بناتا ہے
رپورٹس میں میزائل کی اس آزمائش میں کامیاب یا ناکام ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا کہ اس دوران میزائل کی فلائٹ کے دوران مختلف حوالوں سے جانچ کی گئی
India today successfully conducted maiden Flight Test of Phase-II Ballistic Missile Defence (BMD) interceptor AD-1 missile with large kill altitude bracket today from APJ Abdul Kalam Island, Odisha. Flight test was carried out with participation of all BMD weapon system elements. pic.twitter.com/itbRtrsBBp
— ANI (@ANI) November 2, 2022