ایک نیوز نیوز: لیاقت پور میں خون سفید ہو گیا۔ بھائی نے بھائی کو گھر جاکر قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لیاقت پور کے علاقہ تھانہ پکالاڑاں کی حدود میں بھائی کے بھائی کے قتل کا واقعہ پیش آیاہے۔ زمین کے تنازعہ پر بھائی نےگھر میں داخل ہو کر دوسرے بھائی کو قتل کردیا ہے۔ بھائی کی جانب سے اہل خانہ پر ڈنڈوں کے وار بھی کئے گئے جس کے نتیجہ میں بھابی اور بھتیجہ شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی چھان بین جاری ہے ملزم کو زیر حراست لیکر ہر قسم کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔