ایک نیوز نیوز: بہاولنگر میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا سلسلہ نہیں رک سکاہے۔ سسرال گھر جانے سے انکار پر شوہر نے 6 ماہ قبل شادی ہوئی دلہن کو قتل کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق بستی طارق آباد میں سسرال گھر جانے سے انکار پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ہے۔ مقتولہ مافیا بی بی اور ملزم منصب کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے مقتولہ کو چند روز قبل تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکال دیا تھا۔ جس کے بعد مقتولہ اپنے والدین کے گھر آگئی ملزم اسے زبردستی لینے آیا تو دلہن نے جانے سے انکار کردیا
ملزم نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کی جانب سے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کےلئےہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔