نیدر لینڈز نے زمبابوے  کو  با آسانی 5وکٹوں سے شکست دے دی

 گیند پھر بھی باؤنڈری کے اس پار چلی گئی۔ 
کیپشن: گیند پھر بھی باؤنڈری کے اس پار چلی گئی۔ 

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز نے زمبابوے  کو  با آسانی 5وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈ نے 118 رنز کے ہدف کو  18 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کیا۔نیدر لینڈز  کی جانب سے میکس او ڈیوڈ نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کی۔ میچ کے 15ویں اوور میں زمبابوے کے باؤلر جونگوے نے نوبال کی جس کا نیدرلینڈ کے بلے باز میکس او ڈیوڈ نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو باؤنڈری کی جانب  کھیلا لیکن وہاں پر موجود زمبابوے فیلڈر کی مس فیلڈ  کی وجہ سے گیند اس کے ہاتھوں سے نکل گئی ۔ جس کا پیچھا کرتے ہوئے زمبابوے فیلڈر شمبا نے ڈائیو ماری لیکن باؤنڈری سے ٹکرانے کی وجہ سے   اس کا ٹراؤزر اتر گیا لیکن گیند پھر بھی باؤنڈری کے اس پار چلی گئی۔ 

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کی جانب سے میکس و ڈیوڈ نے 52، ٹوم کوپر نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے موزربانی اور نیگاراوا نے 2،2وکٹیں حاصل کی 

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 40 جبکہ شین ولیم نے 28 رنز اسکو ر کیے۔ نیدر لینڈ کی جانب سے میکران نے 3 وکٹیں حاصل کی۔