ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں لوگ انصاف کے حصول کے لیے نکلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے گوجرانوالہ کے عوام کے جوش کو خروش پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گوجرانوالہ میں انصاف کے حصول کے لیے لوگ نکلے، وہاں عوام حقیقی آزادی مارچ میں چارج ہوکر نکلے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ یہ لوگ ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد کا ایک اہم حصہ ہیں۔
Some scenes from the massive & charged crowds that turned out throughout Gujranwala yesterday seeking justice which is a critical part of our Haqeeqi Azadi struggle. pic.twitter.com/I3yPmCTo1F
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 2, 2022
اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ کے عوام غیر معمولی تعداد میں نکلے ہم نے آج تک اتنی بڑی تعداد میں عوام کو کسی مارچ میں شریک ہوتے نہیں دیکھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہ مشاہدہ بھی کیا ہے کہ جوں جوں ہمارا مارچ اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے ہمارے لوگوں کے جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹس کے ساتھ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کی ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں۔
ہمارےحقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئےآج گوجرانوالہ کےعوام غیرمعمولی تعداد میں نکلے۔ آج تک ہم نے عوام کی بہت بڑی تعداد ہی کو مارچ میں شریک ہوتے نہیں دیکھا بلکہ یہ مشاہدہ بھی کیا کہ جوں جوں ہمارا مارچ اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، ہمارے لوگوں کے جوش و جذبے میں اضافہ ہورہا ہے۔ pic.twitter.com/ZqAk6Hi7tS
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج چھٹے روز اپنی منزل کی جانب سفر کا آغاز کرے گا۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز لاہور لبرٹی چوک سے گزشتہ جمعے کو ہوا تھا گوجرانوالہ میں عوام کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے گوجرانوالہ میں حقیقی آزادی مارچ کا قیام بڑھا دیا تھا اور شرکا نے دو روز وہاں پہلوانوں کے شہر میں رُکے تھے۔
اس دوران کئی مقامات پر شہریوں کے ساتھ پہلوانوں نے بھی عمران خان اور مارچ کے قائدین اور شرکا کا شاندار استقبال کیا تھا۔