شاہ رخ خان کی سالگرہ: رہائش گاہ کے باہر مداحوں کا ہجوم

منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کے کا شکریہ ادا کیا
کیپشن: منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کے کا شکریہ ادا کیا

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رُخ خان آج اپنی 57ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انکی رہائش گاہ منت کے باہر مداحوں کا رات گئے سے ہجوم ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  1992 میں فلم دیوانہ سےاپنے بالی ووڈ انڈسٹری کا آغاز کرنے والے شاہ رُخ خان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں 3 دہائیاں ہو چکی ہیں۔   ان 30 سالوں میں شارخ خان نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کام سے اپنا نام کمایا ہے۔

کنگ خان کےنام سے مشہور شارخ خان نےاپنے30 سالہ  کیریئر میں کئی سپر ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کے باہر رات گئےسے ہی جمع ہوگئے اور انہیں سالگرہ کی  مبارکباد دی۔ کنگ خان نے منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کے کا شکریہ ادا کیا اور ان کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شارخ خان کی  جلد ہی 3 بڑی فلمیں’پٹھان، ٹائیگر تھری اور جوان‘  ایک مرتبہ پھر بڑی سکرین پر اداکاری کے جلوے بکھیریں گے۔