حکومت کا اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

حکومت کا اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: حکومت کا اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی اور پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔

حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بناتے ہوئے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کی 10 روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔