زوہیب کاظمی : سعودی فلمی میلے ’سعودی عربین ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کا افتتاح عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فلمی میلے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس میں 61 ممالک کی 131 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔اس سے قبل ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ورلڈ پریمیئر میں اس فلم کی نمائش کی گئی تھی۔پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستان نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔