پلواما حملے پر تبصرہ کرنے والے طالبعلم کو 5 سال قید کی سزا

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر 24پوسٹ شئیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کیپشن: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر 24پوسٹ شئیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: بھارت میں پلواما حملے پر تبصرہ کرنا مسلمان طالب علم کیلئے جرم بن گیا۔  پلواما حملے پر مسلمان طالب علم  نے فیس بک پر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد اسے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کی خصوصی عدالت نے  22 سالہ مسلمان فیض رشید  جو کہ انجینئرنگ کے طالب علم تھے۔  انہیں  5 سال قید اور25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

پلواما واقعہ کے وقت فیض رشید کی عمر 19 برس تھی اور انہوں نےسوشل میڈیا ویب سائٹ  فیس بک پرپلواما واقعہ کے متعلق پوسٹ شئیر کی تھی اور پولیس نے پوسٹ کے فوری بعد فیض رشید کو گرفتار کرلیا تھا۔  فیض رشید ساڑھے تین سال سے جیل میں ہیں۔ بھارت کی جانبدار عدالت نے فیض رشید پر 2019 میں ہونے والے پلواما واقعہ پرخوشیاں منانے اور خوشی کا اظہار کرنے پر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر 24پوسٹ شئیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔