اشتعال انگیز تقریر کیس: فاروق ستار سمیت 6 ملزمان 3 مقدمات میں بری

Nov 02, 2022 | 11:18 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو تین مقدمات سے بری کر دیا ہے، بری ہونے والوں میں عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، قمر منصور، محفوظ یار خان شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

مزیدخبریں