عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے روزمیں داخل

Nov 02, 2022 | 10:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے۔لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی بائی پاس سے ہوگا، جس کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں اور چھٹے روز لانگ مارچ گکھڑ میں اختتام پذیر ہوگا ، جہاں عمران خان خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

نئے شیڈول کےمطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے ، مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگا۔

مارچ آج گکھڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔

نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاریاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔

مزیدخبریں