کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا ذیابیطس سے بچاتی ہے

  کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا ذیابیطس سے بچاتی ہے

ایک نیوز نیوز: کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچنے اور ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ٹیولین یونیورسٹی میں ہونے والی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذائیں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کی نشان دہی کرنے والے ہیموگلوبین اے 1 سی کو کم کرتا ہے۔

معالجین ذیابیطس کے مریضوں کو کم کاربوہائیڈریٹس والی خوراک کی تجویز دیتے ہیں لیکن کیا کم کاربوہائیڈریٹس کا کھایا جانا ذیابیطس کے مریضوں یا ایسے افراد جو اس مرض میں مبتلا ہونے والے ہوں میں بلڈ شوگر کو متاثر کرسکتا ہے کہ نہیں، اس کے متعلق بہت کم معلوم ہو سکا ہے۔

عموماً کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں میں پروٹینز اور بغیر نشاستہ والی سبزیوں پر توجہ دی جاتی ہے، جبکہ اناج، پھل، روٹی، میٹھا اور نشاستہ کی حامل سبزیوں اور پھلوں کا استعمال محدود کر دیا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ غذائی ہدایات کے مطابق کسی بھی شخص کی جانب سے روزانہ لی جانے والی کیلوریز کا 45 سے 65 فی صد حصہ کاربوہائیڈریٹس فراہم کرتے ہیں۔ یعی روزانہ 2000 کیلوریز میں 900 سے 1300 تک کا حصہ کاربوہائیڈریٹس کا ہوتا ہے۔

اس کے برعکس کاربوہائیڈریٹس کو 20 گرام سے 57 گرام تک محدود کرنے سے 80 سے 240 کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔