سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر وائٹ ہاؤس کا تشویش کا اظہار

Nov 02, 2022 | 10:00 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ فوجی ذرائع سے سعودی عرب سے مستقل رابطےمیں ہیں، خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع کے اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔

امریکی اخبار  وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئرکی ہے  جس میں سعودی عرب میں اہداف پرممکنہ حملےکی وارننگ دی گئی ہے۔

مزیدخبریں