ایک نیوز نیوز: قومی ایئرلائن پی آئی اے رواں سال بھی خسارے سے نہیں نکل سکی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی پاکستان ائیر لائن کو اربوں روپے کا خسارہ ہ اٹھانا پڑا ہے۔پی آئی اے کی جاری کردہ مالی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ قومی ایئرلائن کو 2022 کے 9 ماہ میں اب تک 67 ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے۔
مالی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان ائیر لائنز کے خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں 42 ارب کا خسارہ ہوا تھا۔