ایک نیوز نیوز :ہونڈا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق سوزوکی کمپنی نے اپنی تمام موٹر سائیکلوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔نئی پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈل کی قیمتوں میں 15 تا 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سوزوکی کمپنی کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 یورو کی قیمت 15 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے ہوگئی، اس ماڈل کی قیمت پہلے 2 لاکھ 51 ہزار روپے تھی جبکہ جی آر 150 کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا، جس سے اس ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جی آر 150 کی قیمت پہلے 3 لاکھ 65 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح سوزوکی ویرینٹ جی ڈی 110 ایس کی قیمت بھی 15ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے کردی گئی ہے جو پہلے 2 لاکھ 29 ہزار روپے تھی، جبکہ حال ہی میں متعارف کردہ جی ایس ایکس 125 کی قیمت بھی 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔آٹو انڈسٹری ذرائع کے مطابق کمپنی نے 125 متعارف کرنے کے بعد جی ایس 150 ایس ای کی فروخت بند کردی ہے۔