وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

May 02, 2024 | 23:40 PM

ایک نیوز:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اسلامو فوبیا کے بارے میں پاکستان کی شدید تشویش کااظہار کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ سے  گیمبیا کے شہر بنجول میں  15ویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ۔وزیر خارجہ نے 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے کامیابی سے انعقاد پر سیکرٹری جنرل کو مبارکباد دی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔بالخوص فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے تناظر میں دنیا بھر میں اسلامو فوبیا اور زینو فوبیا کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے بے تحاشا استعمال سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔
وزیرخارج اسحاق دار نے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت میں او آئی سی کے تاریخی کردار کو نوٹ کیا۔ کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ اور کشمیر کے بارے میں خصوصی ایلچی کے کردار کو سراہا۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کے لیے او آئی سی کی حمایت اور ان کے جائز حق خودارادیت کا اعادہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری نسل کشی اور وہاں کی سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں