فیصل آباد ،تاجر کی 2بیویوں اور4بچوں کوقتل کرکے خودکشی

May 02, 2024 | 23:31 PM

ایک نیوز:فیصل آباد میں کپڑے کے تاجر نے 2بیویوں اور 4بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے 2بیویوں اور4بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر ہے، قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں