ایک نیوز:زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 26اپریل تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔