ایک نیوز:فاسٹ باؤلراحسان اللہ کی انجری کی غلط تشریح پر پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفیٰ دیدیا۔
پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کو استعفا منظور کرلیا ۔فاسٹ بائولر احسان اللہ کی انجری بارے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی ۔
رپورٹ موصول ہونے پر ڈاکٹر سہیل سلیم نے استعفا دے دیا تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق احسان اللہ کے علاج میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔احسان اللہ کے آپریشن کرانے میں بھی جلد بازی کی گئی۔احسان اللہ کی کہنی کی انجری کی بھی غلط تشخیص کی گئی۔