پاک امریکہ اقتصادی تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

May 02, 2024 | 17:29 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی ۔ امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا  ۔

امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم  کاکہنا تھاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرینگے۔ ایگریکلچر، انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبہ میں امریکہ کے اشتراک کار کا خیر مقدم کرینگے ۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کا  پوٹینشل موجود ہے۔ پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ 

مریم نواز کاکہنا تھا کہ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔ عوام کو بنیادی حقوق اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ 

مزیدخبریں