ایک نیوز:سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے چیئرمین نیب کی ملاقات، چیئرمین نیب نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ادارے کی کوششوں سے آگاہ کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے، سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کا تعاون ناگزیر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شفاف احتساب کے حوالہ سے پارلیمنٹ کے تعاون کا یقین دلایا، ملاقات میں مختلف اداروں میں کرپشن کیسز کی تحقیقات سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی نیب نے شروع کر رکھی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ اس حوالہ سے گزشتہ چھ سال کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرے گا۔