ایک نیوز: سلیکشن کمیٹی نےدورہ انگلینڈاورآئرلینڈکیلئےقومی اسکواڈکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضل نے پریس کانفرنس کے دوران آئرلینڈ اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ آل راؤنڈر حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18 رکنی اسکواڈ میں دوبارہ شامل کیا ہے۔
نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ ہوم سیریز کے 17 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ بولر زمان خان جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
18 رکنی اسکواڈ میں ٹیم کے( کپتان) بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان شامل ہے۔
جبکہ محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی ٹیم کاحصہ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کردیا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔