وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سےملاقات

May 02, 2024 | 10:20 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد ،چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی بہت عزیز ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ 
وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔
چینی قونصل جنرل نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چینی قونصلیٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں