ویب ڈیسک:میکسیکو میں ایسی چیز کھائی جاتی ہے جسے ہم میں سے کوئی بھی کھانے کا سوچ تک نہیں سکتا ہاں جی چوہے کا سوپ جوعوا م میں مقبول ہے۔
میکسیکو کے شہر سان لوئیس پوٹوسی یں ایک بازار واقع ہے جہاں کھانے کے ایک پرانے اسٹال پر چوہے کا گوشت اور سوپ فروخت کیا جاتا ہے۔
ہمارے لیے چوہے کا گوشت ایک انتہائی ناگوار چیز ہوسکتی ہے لیکن سان لوئس پوٹوسی میں رہنے والوں کیلئے یہ اپنے ذائقے کیلئے پسند کی جاتی رہی ہے۔
حالیہ برسوں میں میکسیکو میں چوہوں کے گوشت اور اس پر مشتمل پکوان بیچنے والی تمام دکانیں مقامی بازاروں سے ختم ہوگئی ہیں سوائے سان لوئس پوٹوسی کے بازار کے جو اب بھی چوہے کا کچا گوشت اور چوہے پر مشتمل سبزیوں اور مصالحوں کے ساتھ سوپ، دونوں فروخت کرتا ہے۔ سوپ کے ہر پیالے میں ایک مکمل چوہا ہوتا ہے اور یہ 100 پیسو ($5.80) میں فروخت ہوتا ہے۔