اذلان شاہ ہاکی کپ،قومی ٹیم نے ملائیشیا کیلئے اڑان بھر لی

May 02, 2024 | 00:19 AM

ایک نیوز :سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم نے ملائیشیا کیلئے اڑان بھرلی۔

قومی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں ٹیم   ملائیشیا کیلئے روانہ ہوئی۔ پاکستانی ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان کا دوسرا میچ پانچ مئی کو جنوبی کوریا  سے ہوگا۔ سات مئی  کو جاپان سے، آٹھ مئی کو کینیڈا سےمقابلہ ہوگا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں 10مئی کو نیوزی لینڈ کی ٹیم قومی ہاکی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جبکہ فائنل 11مئی کو ہوگا۔

مزیدخبریں