ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شوہر سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کے فیصلے پر لب کشائی کی ہے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ راگھو چڈھا سے پہلی بار لندن میں کسی تقریب میں ملی تھیں۔عام طور پر وہ کسی سے بھی ملتی ہیں تو 'ہیلو بول کر آگے بڑھ جاتی ہیں لیکن راگھو سے ملنے کے بعد انہوں نے اگلے روز ناشتے کا منصوبہ بنایا اور دونوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ناشتہ کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نہیں پتا تھا کہ راگھو کون ہے، کیا کرتا ہے لیکن ملاقات کے بعد انہوں نے راگھو چڈھا کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اداکارہ کاکہنا تھاکہ ملاقات کے وقت میں نے 5 منٹ میں ہی شادی کا فیصلہ کر لیا تھا اور میں دل میں خیال کر رہی تھی کہ میں اسی انسان سے شادی کرنے والی ہوں۔
پرینیتی چوپڑا نے شادی کے فیصلے پر لب کشائی کردی
May 02, 2024 | 00:09 AM