ایل پی جی کی قیمتوں میں5روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں5روپے فی کلو اضافہ
کیپشن: LPG prices increased by Rs 5 per kg

ایک نیوز:ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلواضافہ کردیاگیا۔اوگرا نے مئی دو ہزارتئیس کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافےکانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی5روپے فی کلو،گھریلوسلنڈر58روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں222روپے اضافہ کیاگیا۔

سرکاری پیداواری قیمت میں4ہزار144روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیاگیا۔ایل پی جی229 روپے فی کلوکی جگہ 234روپے فی کلوفروخت ہوگی۔ گھریلوسلنڈر 2ہزار760روپے اور کمرشل سلنڈر 10 ہزار619 روپے کا ہوگیا۔