ایک نیوز:عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا میٹ گالا کے بعد اپنا ’ڈائمنڈ نیکلس‘ نیلام کردیں گی۔
Her $25 million @Bulgariofficial necklace is going to be auctioned off after #MetGala @priyankachopra pic.twitter.com/LK0otVUHea
— SAMBIT ⚡ (@GirlDontYell) May 2, 2023
رپورٹ کے مطابق، پرینکا چوپڑا نے میٹ گالا میں شرکت کرتے ہوئے ڈائمنڈ کا جو نیکلس پہنا اسے تقریب ختم ہونے کے بعد نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ٹوئٹ میں اس نیکلس کی قیمت بتائی گئی ہے اور ساتھ ہی میٹ گالا کے بعد اس کی نیلامی کا انکشاف کیا گیا ہے۔
وائرل ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11.6 کیرٹ کے اس ڈائمنڈ نیکلس کی قیمت 25 ملین ڈالرز یعنی تقریباً 204 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ پریانکاچوپڑا نے میٹ گالا 2023ء میں ڈیزائنر ویلنٹینو کا سیاہ رنگ کا اسٹریپ لیس گاؤن پہنے اپنے شوہر، امریکی گلوکار نک جونس کے ہمراہ شرکت کی۔