ٹرک سے بکریاں گرائے جانے کی بےرحمانہ ویڈیو بھی بھارت کی نکلی

May 02, 2023 | 19:54 PM

ایک نیوز(فیکٹ چیکر)ٹرک سے بکریاں گرائے جانے کی بےرحمانہ ویڈیو بھی بھارت کی نکلی۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس وڈیو کو بغیر جانچ پڑتال کے شئیر کیا ہوا تھا۔


حال ہی میں ’تالے والی قبر‘ کو پاکستان میں واقع قبر قرار دینے والے بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ایک بےرحمانہ ویڈیو بھی بھارت ہی کی نکلی۔

وائرل ویڈیو میں رات کی تاریکی میں چلتے ٹرک سے جانور گرائے جارہے ہیں ۔ متعدد بھارتی صارفین کی جانب سے بھی ٹویٹ میں یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ویڈیو میں بےرحمی سے ممکنہ طور پر بکریاں نیچتے گرانے کے بعد مذکورہ ژخص خود بھی ٹرک سے گاڑی پر چھلانگ لگا دی۔

ایکسپوز پروپیگنڈہ نامی ٹوئٹرہینڈل سےبتایا گیا کہپچھلے دو دن سے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس وڈیو کو بغیر جانچ پڑتال کے شئیر کیا ہوا تھا۔ ایک اور ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی شہراحمد آباد کی ہے۔

   پاکستان کے علاوہ بھارتی میڈیا نے بھی اس ویڈیو کو افسوسناک قراردیتےہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں لگژری کار میں سوار افراد کو راہگیروں نے ٹرک سےبکریاں چوری کرتے ہوئے دیکھا اوریہ ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

 چند روزقبل بھی سوشل میڈیا پرایک مقفل قبر کی تصاویروائرل ہوئی تھیں جس کے اوپر گرل والا دروازہ لگا کر اسے محفوظ بنایا گیا تھا۔ تب بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہوئے اس قبر کو پاکستان میں کسی خاتون کی آخری آرام گاہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ گھر والوں نے متوفی کے جسد کو ریپ ہونے سے بچانے کیلئے قبر پر دروازہ لگایا دیا ہے۔

بعد ازاں بھارت میں ہی افواہوں اور فرضی خبروں کی جانچ کرنے والے بھارتی خبر رساں ادارے ”آلٹ نیوز“ کے شریک بانی محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہ خبرغلط ہے، قبرپاکستان نہیں بلکہ بھارت میں ہی ہے۔

مزیدخبریں